سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 24 ستمبر 2018 20:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) سی پیک کی سلامتی کیلئے سندھ پولیس کی خصوصی یونٹ میں 147 اہلکاروں کو بھرتی کرلیا گیا۔سندھ پولیس نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پروجیکٹ کیلئے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 147 اہلکاروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 147 اہلکاروں کو محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے تحت بھرتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کے مطابق اہلکار اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے تحت سی پیک پروجیکٹ پر تعینات ہونگے اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بھرتی کئے گئے اہلکار کم از کم 5 سال اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ہی تعینات رہیں گے، پولیس اہلکاروں کو جہاں تعینات کیا جائے گا انہیں وہیں سی پیک کیمپس میں رہنا ہوگا۔ نئے بھری اہلکاروں کو ڈی آئی جی آر آر ایف کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں