اے سی سی اے کی تھاٹ لیڈر شپ کے 75 سال

منگل 25 ستمبر 2018 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سال 1943 میں ایک ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ادارے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈ اکائونٹینٹس کی خدمات کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔اے سی سی اے کی تحقیق نے کارپوریٹ آمدن پر ٹیکسوں کی کمی کے اثرات اور پانی کے ذخائر کے لیے اکاؤنٹنگ سے متعلق موضوعات پر مباحثہ کوتوسیع دی تو کاروبار اور معاشرے کی بدلتی ہوئے تقاضوں میں روبوٹک اور اے آئی میں تحقیق اور اکاؤنٹنگ میں انسانی عمل دخل کی اہمیت کی عکاسی واضح ہوئی ہے۔

اے سی سی اے گزشتہ 110 سالوں سے اکاؤنٹینسی کے پیشے کا موجد ہے جس میں تحقیقی ٹیموں کے نتائج نے پیشے میں عالمی لیڈر بننے کے ان کے مشن کو بڑھانے میں مدد کی۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم شعبوں میں اے سی سی اے نے متعدد تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں اے سی سی اے نے دو رپورٹس کا اجراء کیا۔جس میں ایک چین کے نکتہ نظر کے بارے میں اور دوسری مکمل طور پر سی پیک کے تحت پاکستان کیلئے مواقع کے بارے میں ہے۔

اے سی سی اے اور پی سی آئی کی مشترکہ رپورٹ کا مقصد کاروبار کو فروغ دینا اور رسک مینجمنٹ اور ترقی کے لئے بہتر تذویراتی منصوبہ بندی کیلئے مستقبل کے منظر نامے کا جائزہ لینا ہے۔اے سی سی اے کی اہلیت تکنیکی مہارت اور اخلاقیات کے ساتھ پیشہ ورانہ حیثیت پر زور دینے کیلئے سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ اے سی سی اے پاکستان میں پہلی پروفیشنل اکاؤنٹینسی باڈی ہے جس نے ایک دہائی قبل لازمی اخلاقیات کا ماڈیول متعارف کرایا اور اے سی سی کے اراکین کو پیشہ ور افراد کے طور پر مضبوط بنایا جو عوامی قدر فراہم کرتے ہیں۔

اخلاقیات اور ڈیجیٹل دور میں اعتماد کے بارے میں اگست 2017 میں شائع ہونے والی رپورٹ ڈیجیٹل دور میں اخلاقی رویئے کی اہمیت اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹنٹ پر تکنیکی پیشرفت کے بارے میں چیلنجز پر اے سی سی اے کا ایک زبردست جائزہ ہے۔ گزشتہ 75 سالوں میں اے سی سی اے میں تکنیکی و تحقیقی ٹیموں کے نتائج نے پیشے میں عالمی لیڈر بننے کے مشن کو بڑھانے میں مدد فراہم کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں