سندھ میں اپوزیشن کو دبانے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے، دھونس دھمکیوں کا وقت گزر گیا ہے

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفے جتوئی کی سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 22:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفے جتوئی نے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن کو دبانے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گے، دھونس دھمکیوں کا وقت گزر گیا ہے۔ عارف جتوئی منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اراکین سندھ اسمبلی اور لیڈرز کرپشن میں گرفتار ہو چکے ہیں، کرپشن کرنے والوں کا احتساب ضروری ہے، میں نے سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کوئی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہیں کئے بلکہ حزب اقتدار والوں کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دبنے والی نہیں دھونس اور دھمکیوں کا وقت چلا گیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دھونس لفظ کی تشریح اسپیکر سندھ اسمبلی بہتر کرسکتے ہیں، سندھ کا بجٹ عوامی نہیں ہے، بجٹ میں کراچی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں