پی ٹی آئی نے کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مزمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی

منگل 25 ستمبر 2018 22:28

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پی ٹی آئی نے کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مزمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے جمع کرائی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بربریت کی مزمت کرتے ہیں، عالمی برادری کمشیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان کشمیری بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کو مظالم سے نجات کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں