پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کا اجلاس، الیکشن تحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کواحسن قدم قرار دیا

تحقیقاتی کمیٹی سے رابطہ اور الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ، وسیم آفتاب کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

منگل 25 ستمبر 2018 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی نیشنل کونسل کا اجلاس پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہائوس میں منعقد ہو ا جس کی صدرات پی ایس پی سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کی اور اجلاس میں الیکشن تحقیقاتی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کواحسن قدم قرار دیا،اجلا س میں اہم فیصلے کئے گئے جس میں تحقیقاتی کمیٹی سے رابطہ اور الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت پیش کرنے اورپی ایس پی کے وائس چیئر مین وسیم آفتاب کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں