ملکی معیشت میں پاور سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی ناگزیر ہے، وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:53

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیازاحمد شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں پاور سیکٹرریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جسکے مدنظر متبادل توانائی کے شعبے کی ترقی ناگزیر ہے ملکی اور خاص طورپر صوبہ سندھ کی ضروریات کے پیش نظر محکمہ توانائی سندھ میں متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں کام کی رفتار کو بڑھانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ توانائی سندھ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کی استعداد کو بڑھانے کے سلسلے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہاہے کیونکہ بجلی کی پیداوارکے ساتھ ساتھ اسکی ترسیل بھی انتہائی اہم ہے، بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ترسیلات کے نظام کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو بڑھانا ہوگا تاکہ صوبے کے ہر ایک گاو ں اور دیہات تک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلے میں پاور سیکٹر اب ملکی معیشت میں انتہائی اہمیت حاصل کرتا جارہاہے جبکہ قومی پیداوار پر مجموعی طور پر اسکا گہرا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پانی اور توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا صرف کراچی بلکہ اندورن سندھ اور خصوصا تھر میں پانی کی کمی کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس پر ترجیحی اقدامات میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں