ْشہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ کورس 40 بیج کی پاسنگ آئوٹ تقریب

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایلیٹ کورس 40 بیج کے 612 جوان اور 148 خواتین جن کا تعلق سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ پاسنگ آئو ٹ تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو نے اہلکاروں کو ٹریننگ کے مراحل کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

کمانڈنٹ تنویر عالم اوڈھو نے کہا کہ یہاں انسداد دہشت گردی کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا چکا ہے۔ یہ سینٹر تربیت کے جدید تقاضوں سے لیس ہے۔ اس سینٹر کو آج ملک اور باالخصوص صوبہ سندھ میں ہر قسم کی پولیس ٹریننگ کے لیے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جوانوں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیئے۔

اس موقع پر آئی جی پی سندھ نے مہمان خصوصی کا یادگاری شیلڈ پیش کی اور مہمان خصوصی نے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈ دی۔ مہمان خصوصی وزیر اعلی سندھ نے اپنے خطاب میں شہید بے نظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے معیار پر اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاس آو ٹ ہونے والے اور بالخصوص نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی۔

بعد ازاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کی عملی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کی مہارت اور جذبے کی تعریف کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلی سندھ نے جس طرح دوسرے صوبوں میں پولیس کے گریڈ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ پولیس میں بھی کانسٹیبل کو گریڈ 5 سے گریڈ 7 ، ہیڈ کانسٹیبل کو گریڈ 7 سے گریڈ 9 اور اے ایس آئی کو گریڈ 9 سے اب گریڈ کرکے گریڈ کرکے گریڈ 11 میں کرنے کا اعلان کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں