سندھ ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی اپیل پر سماعت سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کردی

منگل 13 نومبر 2018 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی اپیل پر سماعت سرکاری وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کردی۔ منگل کودو رکنی بینچ کے روبرو سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کی گئی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ آفاق احمد قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہے۔ مقدمہ میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان بھی نامزد ہے۔ دونوں کے خلاف قتل کا مقدمہ لانڈھی تھانہ میں درج ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں