کلفٹن میں بچوں کی ہلاکت کے بعد سیل کئے گئے ریسٹورنٹ کے گودام سے سامان منتقل کرنیوالا ملازم گرفتار

منگل 13 نومبر 2018 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) کلفٹن میں بچوں کی ہلاکت کے بعد سیل کئے گئے ریسٹورنٹ کے گودام سے سامان منتقل کرنیوالا ملازم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں 2 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سیل کیے گئے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے ازخود سیل توڑ دی، انتظامیہ کی جانب سے ریسٹورنٹ میں کھانے پینے کے سامان نکالنے کی کوشش پر سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسٹورنٹ انتظامیہ نے گودام سے سامان منتقل کر دیا، ملازم کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں دو معصوموں کی موت کے حوالے سے تفتیشی ادارے تا حال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تقریبا 300 افراد نے اسی ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا لیکن کسی ہسپتال میں فوڈ پوائزن کا مریض نہیں لایا گیا۔

(جاری ہے)

مقدمے کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے دن ریسٹورنٹ کی سیل 2 لاکھ 86 ہزار روپے تھی۔ تقریبا 300 افراد نے واقعے کے دن ریسٹورنٹ سے کھانا کھایا۔

تفتیشی افسر کے مطابق شہر کے تمام ہسپتال چیک کئے لیکن 300 میں سے کسی کو فوڈ پوائزن نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاندانی امور سمیت دیگر عوامل پر تفتیش کر رہے ہیں، تا ہم گھر کو سیل نہیں کیا گیا، تمام شواہد اکھٹے کر لئے ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں زیرعلاج والدہ کے مکمل صحت یاب ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے، ماں کا بیان اہمیت کا حامل ہوگا جس کے بعد پیشرفت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں