سندھ اسمبلی نے پاکستان کوارٹرز اور مارٹن کوارٹرز کے مکنیوں کو مالکانہ حقوق دینے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
ایوان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سرکاری لوگو سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے اور شہید بے نظیر بھٹو ائیر پورٹ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق قرارداد بھی منظور کر لی سندھ اسمبلی کا اجلاس (آج) پرانی عمارت میں ہوگا، اسپیکر آغا سراج درانی
جمعرات 15 نومبر 2018 23:57
(جاری ہے)
وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ ہم اس قرارداد کی حمایت کرتے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کوارٹر کے مکینوں کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
پیپلزپارٹی کی ماروی راشدی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے آفیشل لوگو سے بینظیربھٹوکا نام نکالنے کے خلاف اور شہید بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی ۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن سیدہ شہلا رضا نے ماروی راشدی کی قراداد کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کی اسکیم کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے ۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کہا کہ بینظیربھٹو بڑی سیاسی لیڈر تھیں ان کا احترام ہے لیکن پیپلزپارٹی کو اب سیاسی نعروں اور تصویروں سے نکل جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ اسکیم سیاست زدہ ہوگئی ہے، افسوس تویہ ہے کہ آج تک بینظیربھٹو کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے۔کل یہ بولیں گے کہ زرداری صاحب کی تصویرنوٹ پرلگادو، یہ نہیں ہوسکتا۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر سردار شاہ نے بے نظیر بھٹو کی شان میں ایک نظم بھی پڑھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھی میں بیٹی کو سات قرآن سے تشبیہ دی جاتی ہے، شہید بینظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جان دی، شہیدوں پر سیاست نہیں ہوتی۔ ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ایک نقطہ اعتراض پر کہا کہ کراچی کی پانچ قانونی مارکیٹوںکوکے ایم سی نے رجسٹریشن منسوخ کرنے کا نوٹس دیا ہے۔اس سے ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوں گے، وزیر بلدیات اس بات کا نوٹس لیں جس پر سعید غنی نے کہا کہ مجھے تفصیلات کا علم نہیں معلومات حاصل کرکے جواب دوں گا۔ ایوان کی کارروائی جمعہ کی صبح تک ملتوی کرنے سے قبل اسپیکر آغا سراج درانی کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ (آج) جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس پرانی عمارت میں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈیر ی اورلائیواسٹاک سیکٹر کوشعبے کو عالمی معیارات کے تحت بدلنے کی ضرورت
تاجر برادری ایم آئی سی اے ڈی آر کی ثالثی خدمات سے مستعفید ہو، جسٹس (ر) خلجی
عدالت نے گیس چور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا - کراچی میں مزید 167 غیر قانونی گیس کنکشنز ہٹا دئیے ..
سرمایہ کاری کے جائزے کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے ملاقات
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
عوام کو فوج کے خلاف کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ثروت اعجاز قادری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ..
جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد
رینجرز (سندھ)اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کیدو مختلف مشترکہ کارروائیاں
نویں اور دسویں کے امتحانات شروع دفعہ 144 نافذ
کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آج بھی شدید گرمی رہے گی،محکمہ موسمیات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات