ملیر ایکسپریس وے ایک مختصر ترین روٹ ہوگا جو موٹر وے کو کراچی شہر سے منسلک کرے گا

پیر 10 دسمبر 2018 23:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے ایک مختصر ترین روٹ ہوگا جو موٹر وے کو کراچی شہر سے منسلک کرے گا۔ انہوں نے یہ بات ملیر ایکسپریس وے کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو ، سیکریٹری فنانس ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، پی ڈی کراچی پروجیکٹ نیاز سومرو، انچارج پی پی پی یونٹ خالد شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے 30فیصد سندھ حکومت، 30فیصد پی پی ایکوائٹی اور40فیصد بینکوں سے قرض لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پر جولائی 2019سے کام شروع ہوجانا چاہیے اور یہ پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے مختصر ترین متبادل روٹ ہوگا جو موٹر وے کو کراچی شہر سے منسلک کرے گا اوریہ 6 رویہ دو طرفہ ایکسپریس وے ہوگا جو ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تعمیر کیاجائیگا۔یہ پروجیکٹ قیوم آباد کے پی ٹی انٹر چینج سے شروع ہوگا اور موٹر وے ایم 9تک 50کلومیٹر ڈی ایچ اے فیز 9 کے قریب ختم ہوگا۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ اس پروجیکٹ کی تمام فارملٹیز جلد مکمل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں