پی پی ایچ آئی صحت کے 1176 مراکز طبی سہولیات فراہم کررہا ہے،ڈاکٹر عذرا پیچوہو

منگل 11 دسمبر 2018 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر برائے صحت و پاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی صوبہ سندھ میں صحت کے شعبے میں اعلیٰ خدمات مہیا کر رہا ہے جس کے باعث سندھ کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات مل رہی ہیں۔آج انہوں نے اپنے دفتر میں پی پی ایچ آئی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں پی پی ایچ آئی کے سی ای او ڈاکٹر غلام محمد سومرو ،ڈاکٹر زیب ڈہر اور پی ایس او عبدالغفار سو ریو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی پی ایچ آئی صوبے کے 1176 صحت کے مراکز پر سندھ کے پانچ اضلاع میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کررہا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تما م اقدا ما ت برو ئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ پی پی ایچ آئی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ٹیک فور لائف کے ساتھ ایک میٹنگ میں صوبائی وزیر صحت وپاپولیشن ویلفیئر ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو بتایا گیا ہے کہ مٹھی، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو اور خیرپور میرس فیملی میڈیسن کے کلینک قائم کئے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ تھر کے قحط زدہ علاقوں میں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور ان کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت سندھ دیگر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر صورتحال کو بہتر بنا رہا ہے اور فیملی میڈیسن کلینک کے قیا م کا مقصد حاملہ خواتین کو ان کے دروازے پر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں