پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں 102ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، 1124ریکروٹس کی تربیت مکمل
بدھ 12 دسمبر 2018 23:16
(جاری ہے)
انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پولیس کا کام چیلنجنگ ہے اپنی عملی زندگی میں ایسے اقدامات اٹھائیں جس سے محکمہ پولیس کی شہرت اور نیک نامی میں مذید اضافہ ہو۔تفویض کردہ ذمہ داریاں انتہائی لگن محنت اوردیانت داری سے انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس وہ پولیس ہے جسکے 2500 سے زیادہ افسران اور جوان امن کی راہ میں شہید ہوئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔یہ وہ پولیس ہے جس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربوں کو ناصرف صوبائی بلکہ دیگر صوبوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں اور عالمی سطح پر بھی سراہا جاتا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ممکنہ کمی یا خامی کی اصلاح کے لیئے ہماری رہنمائی کریں۔سیدناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام امن کے حوالے سے کسی بھی معاشرے میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور یہ پولیس کے افسران اور جوان ہی ہوتے ہیں جو جرائم کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں۔ملک اور عوام کے لیئے اپنی قیمتی جانوں تک کی پرواہ نہ کرنیوالے شہداء سندھ پولیس کی خدمات کو میں خراج عقیدت اورسلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے جملہ امور واقداماتن کو تقویت دینے کے لیئے ن بجٹ زیادہ رکھا گیا یے اورحکومت سندھ کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ صوبے میں امن و امان کا اصل سہرا سندھ پولیس کے سرجاتاہے ۔پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں ’‘شوٹنگ سیمولیٹر سسٹم‘‘ کا افتتاح امریکین قونصل جنرل جوآن ویگنر،آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اورسیدناصر حسین شاہ نے مشترکہ طور پرکیا اور سسٹم کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔تقریب سے امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور جمہوری معاشرے کے قیام کیلئے امریکی حکومت کا پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان صرف اور صرف پرامن معاشرے اورعوام کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔امریکہ کو پاکستان اور باالخصوص سندھ پولیس کے شانہ بہ شانہ کھڑاہونے پر فخر ہے ۔اس موقع پرامریکی قونصل جنرل نے چینی قونصلیٹ پر شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس کے کوئیک رسپانس نے دہشت گردانہن حملے کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سال2012ء سے پاکستان کے ساتھ جاری پارٹنرشپ کو مذید مستحکم اور مضبوط بنایا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اقدامات اور کاوشوں سے پولیس کے آپریشنل انویسٹی گیشن امور کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صلاحیتوں تجربوں اور مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ سیمولیٹرز سسٹم کی بدولت سندھ پولیس کے نئے افسران اور جوانوں سمیت دیگر کین فائرنگ مشق میں بھین بہتری آئیگی۔تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے پولیس کی آپریشنل انویسٹی گیشن اوردیگر امور میں بہتری لانے اور انھیں جدید خطوط پر استوار کرنیکے کے حوالے سے امریکن حکومت کے تعاون پر اور تقریب میں قونصل جنرل امریکہ ودیگر مہمانان گرامی کی آمد پر تمام کا شکریہ ادا کیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
مدیحہ رضوی نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا