کراچی میں میراتھن 3 فروری کو ہوگی، کمشنر کراچی کی زیر صدار ت جائزہ اجلاس

منگل 15 جنوری 2019 23:43

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت منگل کو ان کے دفتر میں کمشنر کراچی میراتھن کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میراتھن روٹ کی منظوری دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمشنر کراچی میراتھن 3 فروری کو ہوگی، ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی سے شروع ہوگی اور اسی جگہ اختتام پذیر ہوگی۔

میراتھن مجموعی طور پر دس کلومیٹر ہوگی۔

(جاری ہے)

اجلاس مین ڈپٹی کمشنر جنوبی صلاح الدین، کمشنر کراچی اسپورٹس کوآرڈینیٹر غلام محمد اور انتظامی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ انتظامی کمیٹی نے اجلاس کو میراتھن کی ابتدائی انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ میراتھن میں شرکت کے لئے رجسٹریشن شروع کر نے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے کہا انتظامات جلد از جلد مکمل کر لیں۔ فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر کراچی 19 جنوری کو پریس کانفرنس مین میراتھن کے انتظامات اور رجسٹریشن کے طریقہ کار سے میڈیا کے ذریعے میراتھن میں شرکت کے طریقہ کار اور قواعد کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں