کراچی ، وائی ایم سی اے میں کے ایچ الیون اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان ہاکی کا نمائشی میچ کا انعقاد

کمشنر کراچی کی افتتاحی تقریب میں شرکت

جمعہ 18 جنوری 2019 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ وائی ایم سی اے کھیلوں کا عظیم مرکز رہا ہے ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں نے یہاں سیکھا ہے اور کھیلا ہے اس سے ہاکی کی دنیا کے کھلاڑیوں کے لئے شاندار یادیں وابستہ ہیںً سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سو لہ سال بعد ماضی کے اس یاد گار ہاکی کے مرکز کو بحال کر دیا گیا ہے میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے یہ اعزاز مل رہا ہے کہ میں نے اس کی بحالی میں کوئی کردار اد ا کیا اور آ ج یہاں صدر کے ایچ الیون اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان ہاکی کا نمائشی میچ کھیلا جا رہا ہے۔

ٰ ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی نے وائی ایم سی اے میں صدر کے ایچ الیون اور کمشنر کراچی الیون کے درمیان ہونے والے ہاکی کا نمائشی میچ کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصو صی خطاب کر تے ہوے کہی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وائی ایم سی کی کھیلوں کے لئے بحالی تاریخ کا اہم واقعہ ہے اس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا انھوں نے کہا کہ کراچی کو کھیلوں کا مرکز بنایا جائے گا کراچی میں دیگر ان کھیلوں کے سابق گراونڈز کو جو اب تجارتی مقاصد کے لئے استمعال کئے جارہے ہیں۔

انھیں کھیلوں کے لئے بحال کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی سندھے مراد علی شاہ کراچی میں کھیلوں کے فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں کمشنر نے کہا کہ کراچی کے دیگر کھیلوں کے میدانوں میں اور وائی ایم سی اے میں ہاکی ، فٹ بال اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا سسلسلہ شروع کیا جاے گا تاکہ شہر میں کھیلون کو فروغ ملے اور نوجوانوں کھیلوں کے مواقع ملیں سابق اولمپین احمد عالم نے کہا کہ وہ ستائیس سال بعد آج اس میدان میں کھیل رہے ہیں ان کی زندگی کا یہ سب سے اہم واقعہ ہے۔ ڈائریکٹر جزل کے ڈی اے سمیع صدیقی، کے سی سی اے کے صدر جنید علی شاہ، سابق اولمپین سمیع اللہ، حنیف خان اور دیگر ہاکی کی ممتاز شخصیات موجو د تھیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں