چیف سیکرٹری سند ھ کا وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب

بچوں /طلبائ و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے بارے صو بائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا آگاہی کی مہم کو تیز کرنے کے لئے اواخر جنوری میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا، ممتاز علی شاہ

جمعہ 18 جنوری 2019 23:14

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2019ء) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے وفاقی وزیربرائے نارکوٹکس کنٹرول کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کے دوران بچوں /طلبائ و طالبات کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں حکومت سندھ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیف سیکریٹری نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پہلی سے بارہویں جماعت کی نصابی کتب میں انسداد منشیات کے اسباق شامل کیے گئے ہیں۔

نیز نوجوانوں سمیت تمام افراد کو اس موذی لت سے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں آگاہی کی مہم کو تیز کرنے کے لئے اواخر جنوری میں ایک سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ماہرین بھی اظہار خیال کریں گے۔سید ممتاز علی شاہ نے واضح کیا کہ کراچی میں لیاری کے علاقے میں ڈیڑھ سو بستروں کا اسپتال اور دیگر تین اسپتال منشیات کے عادی افراد کے موثر علاج معالجے میں سرگرم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید اقدمات جاری ہیں۔علاوہ ازیں یو این او ڈی سی( یونائٹیڈ نیشن آفس فار ڈرگز اینڈ کرائم ) کے وفد نے مس سعدیہ اعوان کے زیر قیادت چیف سیکرٹری سندھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس نے انسداد منشیات کے اقدامات کے لئے تبادلہ خیال اور مستقبل کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔وفد نے حکومت سندھ کے اقدامات کو سراہا اور نیک توقعات کا اظہار کیا۔

دریں اثنا سید ممتاز علی شاہ نے صوبہ سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں معذور افراد اور فوت ہونے والے صوبائی حکومت کے ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی یقینی بنائیں نیز ضلعوں میں صحت و صفائی کے اقدامات بھی یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں