معروف ڈائریکٹر حسیب حسن"لعل "کے پروڈیوسر بن گئے

منگل 19 مارچ 2019 19:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) ننھی ، دیارِدل ، من مائل جیسے بلاک بسٹر ٹیلی ویژن سیریلز اور 2018میں پرواز ہے جنون جیسے مایہ ناز فیچر فلم کی ہدایات دینے والے معروف ڈائریکٹر حسیب حسن نے اپنے پروڈکشن ہاو س کا افتتاح ہمدان فلمزکے نام سے کردیا ہے اور اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے کہ یوم پاکستان پر متوقع ریلیز ہونیوالی ٹیلی فلم "لعل" ان کے نئے متعارف کردہ پروڈکشن ہاوس کی پہلی فلم ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیلی ویژن کے لیے بنائی گئی فلم "لعل-"کو یوم پاکستان کے خصوصی موقع پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا، " لعل"کی کہانی پاکستان نیوی کے ایک افسر کی زندگی کے گرد گھومتی کہانی ہے، جس کی کہانی معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے، اور اس کی ہدایات اور پیشکش حسیب حسن کی ہے، ٹیلی فلم کے مرکزی کرداروں میں بلال عباس خان، کبریٰ خان، گوہر رشید، عفت عمر، رشید ناز، سلیم معراج، سدرہ نیازی ، عدنان شاہ ٹیپو اور عدنان جعفرشامل ہیں۔ لعل موشن کانٹینٹ گروپ اور ہمدان فلم کی پیش کش ہے جسے پاکستان نیوی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں