ْرینجرز نے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا

منگل 23 اپریل 2019 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز (سندھ ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کنیز فاطمہ سوسائٹی سرجانی ٹان کے علاقے میں کارروائی کر تے ہوئے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز پرویز علی عرف لمبا اور ریحان فاروقی عرف ریحان چِٹا کو گرفتار کیاجن کا تعلق ایم کیو ایم( لندن) سے ہے ۔ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے، زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے، فائر نگ، شٹر ڈان ہڑتالیں کروانے اور گاڑیاں جلانے جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ملزم پرویز علی عرف لمبا نے () 2004 میں ملزم نے ایم کیو ایم (الطاف ) کو جوائن کیا اور ایم کیو ایم (لندن) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے۔ملزم2008 سے 2011 تک سیکٹر ایل نارتھ کراچی کا ممبر رہاہے۔

(جاری ہے)

() 12 مئی 2007 کو ملزم نمائش چورنگی کے مقام پر فائرنگ میں ملوث ہے۔ 2008 میں ملزم نے نعیم عرف بھورا، 2009 میں حامد عرف پیااور 2010 میں جبار جن کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) سے تھا کو قتل کیا جبکہ 2011 میں ملزم نے گل امان جس کا تعلق اے این پی سے تھا کو قتل کیا۔

ملزم چار ایف آئی آرز میں نامزد ہے۔ملزم ریحان فاروقی عرف ریحان چِٹانے 2000 میں ملزم نے ایم کیو ایم (الطاف ) کو جوائن کیا اور یونٹ 136-A ، سیکٹرایل نارتھ کراچی کا ممبر رہا جبکہ ملزم ایم کیو ایم (لندن) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا بھی ممبر رہا ہے۔() 12 مئی 2007 کو ملزم آج نیوز آفس پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے۔() 2008 میں ملزم نے نعیم عرف بھورا ، 2009 میں حامد عرف پیا اور 2010 میں جبار جن کا تعلق ایم کیو ایم (حقیقی) سے تھاکو قتل کیاجبکہ 2011 میں ملزم نے گل امان جس کا تعلق(اے این پی) سے تھا کو قتل کیا۔

ملزم چار ایف آئی آرز میں نامزد ہے۔ونوں ملزمان کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں