کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،2 ٹارگٹ کلر زگرفتار

ملزمان متعدد افراد کے قتل اور ریلوے ٹریک بم دھماکوں میں بارودی مواد کی فراہمی میں ملوث ہیں:ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ

ہفتہ 25 مئی 2019 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) شہر قائد میں جرائم کی بیخ کنی کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ کے مطابق بلدیہ سے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر فیصل پٹنی عرف برگرپکڑاگیا ہے، ملزم نے دوہزار نو سے گیارہ کے درمیان تین افراد کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں جسقم کے سرگرم کارکن مشتاق احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں میں بارودی مواد کی فراہمی میں ملوث ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گروہ کوگرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،موبائل فون،نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں ،پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل لفٹنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں