کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز

منگل 18 جون 2019 18:56

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) کراچی ٹریفک پولیس ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ہیلمٹ کا نہ پہننا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہو جاتے ہیں اور ان میں اکثریت اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ عوام کی جان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مہم پورے کراچی شہر میں شروع کی جائے گی اور خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں