واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن، کراچی کو 11.50 گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا

منگل 25 جون 2019 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن اور برقی رو میںکمی بیشی کے باعث منگل کے روز کراچی کو 11.

(جاری ہے)

50 گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ، تفصیلات کے مطابق منگل کو دن 11بجے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے، کے تھری فیڈرنمبرون پربجلی کابریک ڈاؤن ہوا جس کے سبب دوپمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ، شام 4بجے بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کی گئی اس دوران 11.50ملین گیلن پانی کراچی کو فراہم نہیں کیا جاسکاعلاوہ ازیں پپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی رو میں کمی بیشی کے باعث دوپہر 2:15 بجے پمپنگ بند ہوگئی ، واٹربورڈ کے فوری اقدامات کے باعث 2بجکر25منٹ پر پمپنگ کا عمل شروع کیا گیا تاہم شام5بجے پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی ایک بار پھر منقطع ہوئی جوشام 5;40 پر بحال ہوئی ، بجلی بحال ہونے کے بعد پانی کی معمول کے مطابق شہر کو فراہمی ممکن بنائی گئی ،ترجمان واٹربورڈ نے شہریوں سے پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں