کراچی،سپر ہائی وے پر گاڑی اور ٹرالر میں تصادم، تین افراد جاں بحق

جمعہ 19 جولائی 2019 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) کراچی میں سپر ہائی وے پر گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کے قریب ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ریسکیو عملے نے لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ قربان علی ولد جان محمد، 39 سالہ حضور بخش ولد جان محمد اور 11 سالہ ماجد کے نام سے ہوئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں