صدرپاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویژن آصف حسنین کا شہرمیں سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) پاک سر زمین پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر آصف حسنین نے کراچی سگ گزیدگی بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اوراپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کتے کیکاٹنے کی ویکسن کی عدم دستیابی پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ایک دوسرے پر روایتی الزامات لگائے میں مصروف ہے اور شہر میں روزانہ عوام کو کتے کاٹ رہے ہیں جبکہ سندھ کی نااہل ترین حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکام ہی. اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کا نہ ہونا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نا اہلی کا ثبوت ہی. انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں بارہ گھنٹے کے دوران کتے کے کاٹنے سے 21فراد کو زخمی ہوئے ہیں جو کہ تشویشناک ہیانہوں نے کہا کہ کتوں کی بہتات سنگین مسئلہ بن چکا ہے ،مگر اس کے تدارک کیلئے حکومت سندھ شہری انتظامیہ عملی اقدامات سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پہلے تباہ ہو چکا ہی. لیکن کراچی کے عوام کی زندگیوں کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے، شہر پہلے ہی ڈینگی، کانگو،نگلیریا کے زیر اثر ہے، اب شہر میں دندناتے کتے شہریوں کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔آوارہ کتوں کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کراچی کی عوام کو کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہی. انہو ں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور سندھ کی نااہل حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں