کراچی، عزیز آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پیر 21 اکتوبر 2019 23:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) شہر قائد کے علاقے عزیز آباد بلاک 8 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاںبحق شخص کی شناخت فصیح شیخ سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے۔ مقتول کو 7 سے 8 گولیاں لگیں ہیں ۔ مقتول کے پاس موبائل فون ،نقدی اور دیگر سامان موجود ہے۔ ابتدائی چور ہر فائرنگ 4 موٹرسائیکل سوار ملزمان کی نجانب سے کی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں