اسوہ حسنہ کا تقاضاہے کہ مسلمان مسلکوں اور تفرقوں سے باہر آجائیں ،محمد حسین محنتی

جمعرات 14 نومبر 2019 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے تحت کورنگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے کہا کہ اسوہ حسنہ کا تقاضاہے کہ مسلمان مسلکوں اور تفرقوں سے باہر آجائیں کشمیر ،فلسطین ،برمااور شام میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے مکمل منصوبہ بند ی کے تحت اسلامی ملکوں پر چڑھائی کر رہے ہیں کشمیری مسلمانوں کی مدد ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے اس موقع پر سیکریٹری جنرل ہیومن رائٹس نیٹ ورک سید شہزاد مظہر ،کورنگی ڈسٹرکٹ کے صدر شمیم ناز نعیم ربانی نے بھی خطاب کیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد حسین محنتی نے کہا کہ 12ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لئے محبت و عقیدت کا مہینہ ہے جس میں مسلمان اللہ کے رسول ؐ سے محبت کا اظہا کرتے ہیں اور پوری دنیا رسول ؐ کی عظمت اورشان بیان کرتی ہے اور اس سلسلے میں جگہ جگہ جلوس ، جلسے اورمیلا د منعقد کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مسلمان جس طریقے سے 12ربیع الاول کو رسول ؐ سے محبت وعقیدت کااظہا ر کرتے ہیںوہیں یہ عقیدت ومحبت ہم سے اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اندر رسول ؐ کی تعلیمات کو اپنائیں ہم آپس میں شیر شکرہو جائیں مسلکوں اور تفرقوں کے باہر آجائیں اللہ کے رسی کو تھامیں ۔

باہمی اختلاف ختم کر کے دشمن کے لئے صف آراء ہو ں ۔پوری دنیا کے اندر مسلمانوں کو کچلا جا رہا ہے کشمیر ،برما ،شام اور فلسطین کے مسلمان انتہائی مصائب کا شکار ہیں کشمیر میں کرفیوکو لگے ہوئے آج 97دن ہوگئے ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے حضور ؐ کے مشن کو آگے بڑھانا ہو گا اور دنیا کے مسلمانوں کے متحد ہو نا پڑے گا۔ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لئے بہت اہم ہے آج ہمارے ملکی حالات اور یہ مبارک دن اس بات کا تضاضہ کر رہا ہے کہ ہمیں اسلامی قیادت کو چنا پڑے گا جو نیک اور صالح ہو، اللہ سے ڈرنے والی اور سول ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے والی ہو ۔

جو نا صرف ملک کے اندرونی مسائل حل کر سکے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے بھی نکا ل سکے ۔اس موقع پر صدر ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی انتخاب عالم سوری ک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر حضور ؐسے محبت وعقیدت بے معنی ہے جبکہ سیکریٹری سید شہزاد مظہر کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر حضور ؐ کی شخصیت کی توہین طاغوتی سازش ہے کو رنگی ڈسٹرکٹ کے صدر شمیم ناز نے کہا کہ حضورؐ کی ذات مبارک ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ۔

بنی کریم ؐ نے رہتی دنیا کے لوگوں کے لئے اپنی تعلیمات چھوڑی ہیں جو چاہے استفادہ حاصل کر کے اپنی زندگی سنوار سکتاہے آج کے مبارک دن کا تقاضہ ہے کہ ہم نبی کریم ؐ سے اپنی محبت کے ساتھ ساتھ حضور ؐ کے تعلیمات اپنی عملی زندگی میں بھی نافذ کریں ۔ہمارے مسائل کا حل اسلام کے حامل حکمرانوں سے ممکن ہے اسی طرح نعیم ربانی نے کہا کہ رسول ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنیو الی قیادت ہی ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے ۔ اس موقع پر شابان قادری ،ارشد شیخ ،شاہ عالم اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں