انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پرایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پیغام

منگل 10 دسمبر 2019 00:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2019ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک کہ اس معاشرے سے بدعنوانی کے ناسور کو جڑ سے نا اکھاڑ دیا جائے اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے راہ ہموار کی جائے بد عنوانی نا صرف سماجی نا ہمواری کا باعث بنتی ہے بلکہ حق دار کو اس کے حق سے محروم کرتی ہے لہذاانسداد بدعنوانی کے موقع پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ہر روز اس عزم کا اعادہ کرنا ہوگا کہ ہم معاشرے سے بدعنوانی کو ختم کریں گے اور ایک مضبوط پاکستان کہاں عدل مساوات اور براربری کی بنیاد پر سب کو برابر کے حقوق حاصل ہوں ایسے پاکستان کی تشکیل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں