گندم کی در آمد سے ملکی زرمبادلہ کو نقصان ہوگا،محمود مولوی

ملک میں گندم کا کو ئی بحران نہیں کیونکہ ملک میں وافر مقدار میں گند م موجود ہے۔ مارچ میں گند م کی فصل کی کٹائی سے ہم گندم بر آمد کرنے کے اہل ہونگے، وفاقی مشیر برائے وزارت بحری امور

منگل 21 جنوری 2020 23:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) وفاقی مشیر برائے وزارتِ بحری امور محمود مولوی نے کہا ہے کہ گندم کی در آمد سے ملکی زرمبادلہ کو نقصان ہوگا۔ ملک میں گندم کا کو ئی بحران نہیں کیونکہ ملک میں وافر مقدار میں گند م موجود ہے۔ مارچ میں گند م کی فصل کی کٹائی سے ہم گندم بر آمد کرنے کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ فی الوقت گندم کی در آمدمسئلے کا حل نہیں، اصل مسئلہ بد انتظامی ہے۔

آٹے کا مصنوعی بحران ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت لایا گیا جو حکومت کے خلاف سازش ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی غفلت کے باعث صوبے میں گندم کا بحران پیدا ہوا تاہم پنجاب میں یہ بحران سمجھ سے باہر ہے۔ محمود مولوی نے کہا کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ذمہ داران کو بے نقاب ہوناچاہئے۔ حکومتی رِٹ کے نفاذ کیلئے 70 روپے پر آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں