ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے ۔وزیر برائے انسداد بدعنوانی

نیازی حکومت میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،کرپشن کا الزام لگانے والوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، سہیل انور سیال

جمعہ 24 جنوری 2020 00:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی، آبپاشی اور زکواة و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نیازی حکومت میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے،کرپشن کا الزام لگانے والوں کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی 2019 کی رپورٹ پراپناردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ عمرانی حکومت کے منہ پر تماچہ ہے۔

(جاری ہے)

بحرانی حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے روٹھے اتحادیوں کو فنڈز کے ذریعے خریدنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا آٹا اور چینی مافیا کو عوام اچھی طرح پہچانتے ہیں تبدیلی سرکار عوام کی معاشی قاتل ہے ۔نیازی شعبدہ بازوں کا سودا اب نہیں بکے گا ۔ جبکہ سال 2020 پی ٹی ائی حکومت کے خاتمے کا سال ہوگا ۔صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت دھڑے بندی کا شکار ہے اس نااہل حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں جبکہ بہت جلد عوام انہیں گھر بھیج دیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں