تحریک انصاف کا صوبائی سیکرٹری تعلیم کے جاری کردہ اسکولوں کے فرنیچر کے فنڈ کی منظوری پر تشویش کا اظہار

تعلیم انسان کا زیور ہے ،صوبائی سیکرٹری تعلیم نے خوب مثال قائم کی ہے سیکریٹری تعلیم نے کرپشن کرنے اور بجٹ میں ڈنڈی مارنے کا نیا راستہ تلاش کرلیا ہے، حنید لاکھانی

جمعرات 20 فروری 2020 23:02

ٖکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے صوبائی سیکرٹری تعلیم کے جاری کردہ اسکولوں کے فرنیچر کے فنڈز کی منظوری سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کا زیور ہے ،صوبائی سیکرٹری تعلیم نے خوب مثال قائم کی ہے سیکریٹری تعلیم نے کرپشن کرنے اور بجٹ میں ڈنڈی مارنے کا نیا راستہ تلاش کرلیا ہے سیکرٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے فرنیچر کے لیے 3 ارب 42لاکھ کی منظوری دیدی اعدادوشمار کے مطابق سندھ کے 14 اضلاع کے 1800 اسکولوں میں ایک لاکھ 60 ہزار ڈیکس فراہم کی جائیں گی،جس میں فی ڈیکس کی قیمت 22 ہزار سے 30 ہزار تک ہے، انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم بتائیں کہ کیا اسکولوں میں بچوں کو فراہم کی جانے والی ڈیکسز لکڑی کے بجائے سونے سے تیار کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا مقصد چاروں ہاتھ پیروں سے قوم کا پیسہ اپنی کرپشن کے نظر کرنا ہے سندھ کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا گیا مگر ہر سالانہ بجٹ میں تعلیم کا فنڈ سب سے زیادہ رکھا گیا، سیکرٹری تعلیم بتائیں کہ اسکولوں کے فرنیچر کے فنڈز کی منظوری کے بعد کیا چیک اینڈ بیلنس کیا گیا جن نجی کمپنیوں کو فرنیچر کا ٹھیکا دیا گیا وہ کونسے ہیرے ڈیکسوں میں جڑھ رہے ہیں میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ مکمل غیر فعال ہوگیا ہے غلط اعدودشمار کے مطابق قوم کا پیسہ لوٹا گیا سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کیا سندھ کا بچہ تعلیم کے زیور سے محروم ہے اور وزرائ کرپشن کے نئے نئے منصوبے تشکیل دینے میں مصروف ہیں۔

#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں