ٹمبر مارکیٹ آگ کے سلسلے میں پانچ معطل فائر فائٹرز کو انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پر بحال کردیا گیا

پیر 24 فروری 2020 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غلام محمد ناز (صدارتی تمغہ امتیاز) راولپنڈی، صدر روشن خان (پشاور)، جنرل سیکریٹری سید ذوالفقار شاہ (کراچی) نے ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے سلسلے میں تاجر اتحاد کے صدر کی لاعلمی کے تحت اخبارات کے ذریعے فائر فائٹرز پر آگ بجھانے سے انکار کی شکایت پر معطل ہونے والے پانچ فائر فائٹرز ظفر احمد، اختر حسین، ملک نصیر، حبیب خان اور عامر خان کو انکوائری میں بے گناہ ثابت ہونے پر اسی تاریخ سے میئر کراچی کی منظوری سے بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ایسوسی ایشن نے بحالی کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فائر فائٹرز کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں