تحریک لبیک کا 50ہزار گھروں میں راشن پیک ،تازہ کھانا اور دودھ پہنچانے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) تحریک لبیک پاکستان نے کراچی میں 50 ہزار گھروں میں راشن پیک،تازہ کھانا اور دودھ پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا۔1200 کارکنان کو خصوصی پاسیزدلوانیکیلئیکمشنرکراچی سیرجوع کیاگیاہے،بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکی جانب سے اجازت ملنے کے بعد راشن کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔امیرکراچی علامہ رضی حسینی کی نگرانی میں مستحق افراد کو سروے کیاگیاتھا۔

تفضیلات کے مطابق تحریک لبیک کے امیر علامہ خادم حسین رضوی کے حکم پر کراچی کے مخیر حضرات کے تعاون سے کراچی میں پہلے بھی سماجی سرگرمیاں تشکیل دی تھیں جس میں ٹماٹر مہنگے ہونے کے دنوں کئی من ٹماٹر انتہائی ارزاں نرخوں پر کراچی کے مختلف مقامات پر فروخت کئے تھے،جس کے بعد اب دوبارہ پوری کراچی میں 50 ہزار مستحق گھرانوں میں راشن پیک، تازہ کھانا اور دودھ پہنچانے کا سلسلہ شروع کیاگیاہے،ہر ضلعی امیر کی جانب سے اپنیاپنے علاقوں میں سروے رپورٹس مرکز کو دی گئیں تھیں جس کے بعد ان گھروں میں ٹی ایل پی کے رضاکاروں کی جانب سے ٹوکن دئییگئے تھے۔

(جاری ہے)

تحریک لبیک کراچی کی انتظامیہ نے کارکنان سیکو ان کی مرضی سے اپنی خدمات پیش کرنے کی اپیل کی جس کے بعد 1200 کارکنان نے خود کو خدمت کیلئے پیش کیا تھا جس جے بعد کمشنر کراچی افتخارشلوانی کو درخواست دی گئی تھی کہ پابندی کی وجہ سے خصوصی پاسز جاری کریں تاکہ ان کے کارکنان کو کسی بھی جگہ پر کوئی پکڑ دھکڑ کا سامنا نہ ہوجس کے بعد ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دء گئیں کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ضلعی امرا کواجازت نامے دیں گے۔

اس کے بعد دو روز قبل جنوبی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارکنان کو اجازت دی گئی کہ ضلع جنوبی میں راشن کی تقسیم کرسکتیہیں۔ ٹی ایل پی کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی کے مطابق 1200 ایسے رضاکار جو رات دن اپنے امدادی کاموں کو سر انجام دے سکیں ہم انکا پورا دستہ تیار کیا ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت بنٹنا شروع کرچکے ہیں،یہ سلسلہ ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے روزانہ ہر ضلع میں تقریباً 250 سے 300 راشن تقسیم کئے جارہے ہیں،اور یہ راشن کی تقسیم کا سلسلہ اس طرح ہے کہ سوشل میڈیا پر تمام اضلاع کے واٹس ایب نمبر دے دئیے گئے ہیں، جہاں ضرورت مند اور پریشان حال لوگ اپنی رجسٹریشن کرواتے ہیں اور پھر ان سے کارکنان فون پر رابطہ کرتے ہیں اور ان سے زیادہ سے زیادہ 2 دن کاوقت لیتے ہیں کیوں کے راشن تو کثیر تعداد میں ہے مگراس کی پیکنگ میں لوڈنگ اور گھروں تک پہنچانے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے تو اس سلسلے میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کراچی کی انتظامیہ سے تعاون لے رہے ہیں۔

کہ ہر اضلاع میں کم از کم 25 سے 30 کارکنان کے ایسے پاسیز بنائے جا ئے جس سے وہ کراچی بھر میں امدادی کاروائی کے سلسلے میں آمد ورفت کرسکے لیکن ابھی تک صرف ضلع جنوبی میں کے ڈی سی نے اجازت دی ہے۔ باقی تمام اضلاع کی طرف سے روزانہ پریشان کیا جارہا ہے اور ابھی تک اجازت نامہ نہیں دیا جارہے اسکے باوجود کارکنان اس وبائ کے عالم میں بھی اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت انجام دے رہیں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر وہ اپنے گھروں سے نکلتے ہیں راشن اٹھا کر رابطہ کردہ مستحقین کے گھروں پر راشن فراہم کرتے ہیں اور یہ سلسلہ اس لئے ہیں کہ گھروں پر راشن پہنچانے کا تاکہ کہیں بھی ہجوم نہ لگے اور حقیقی مستحقین تک اپنا راشن پہنچا سکوں۔

ان شائ اللہ یہ سلسلہ ہم جاری رکھیں گئے ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے کام کو آنے والوں دنوں میں مربوط اور مضبوط کریں گے اور اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے آئندہ دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہر ضلع میں 500 پیکٹ راشن تقسیم کریں گے اور ہمارا ہدف یہ ہے کے اس وبائ کے دوران 50 ہزار گھرانوں تک راشن پہنچانا ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں