کمشنر کراچی کا حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کے لئے انتظای آرڈر جاری

بیکریوں کو صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی،مٹھائی کی دکانیں بدستور مکمل طور پر بند رہیں گی،کمشنر کراچی

جمعہ 3 اپریل 2020 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامی آرڈر جاری کیا ہے انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایمرجنسی سے نٹنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں یقینی بنائین کہ ایمرجنسی پھیلنے سے بچاء کے حکومت کے اقدامات کامیاب ہوںاور حکومت کی جانب سے محفوظ سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کے مقاصد حا صل ہوں ۔

کمشنر کے انتظامی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام سپر اسٹورز اورسپر مارکیٹس اقدامات کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ خریداروں کے درمیان محفوظ فاصلہ ہو اور وہ محفوظ فاصلہ رکھ کر خریداری کریں ریسٹورنٹس اورفاسٹ فوڈ شاپس بند رہیں گے گھر لے جانے یا ٹیک اوے کی اجاز ت نہیںہے ۔

(جاری ہے)

دواوں اور کھانے پینے کی ضروری اشیا کی فراہمی کے لئے آن لائن سروس فراہم کر نے والے جن ادارورں اجازت ہے انھیں کورئیر سروس کے ذریعے دوائین اور ضروری کھانے پینے کی اشیا گھروں پر ڈیلوری کی اجازت ہو گی۔

صنعتی علاقوں میں صرف دوائیں اور کھانے پینے کی ضروی اشیا بنانے والی فیکڑیوں کو کام کر نے کی اجازت ہے ۔۔ جن افراد کو کورونا علامات کا شبہ ہو وہ کمشنرکراچی آفس میں متعین محکمہ صحت کے ڈاکڑز مندرجہ ذیل نمبروں پر فوری اطلاع دیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے۔کمشنر کراچی کنٹرول رو م کے نمبر 99204439، 99204451، 99206565، 99204452درج ذیل ہیں کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا ہے واٹس اپ نمبر-0111712 0316 پر صرف میسیج کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔جبکہ وفاقی حکومت کا ہیلپ لائن نمبر1166 ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں