طیارہ حادثے میں جانی نقصان پر ایس ایم منیر اور شیخ عمر ریحان کا اظہار افسوس

ہفتہ 23 مئی 2020 17:33

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور صدر شیخ عمر ریحان نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی ای) کے مسافر طیارے کے حادثے اور آبادی میں گرنے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کاٹی کے جاری کردہ بیان میں ایس ایم منیر نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور شہریوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ وبا ء کے باعث ملک پہلے ہی آزمائش کے دور سے گزر رہا ہے، ان حالات میں یہ دل دوز سانحے نے اہل پاکستان کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ ہم اللہ تعالی کے حضور حادثے میں جاں بحق ہونے والے قومی ایئر لائن کے عملے، مسافروں اور شہریوں کی مغفرت کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر طیارہ حادثہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اپیل کرتے ہیں۔ صدر کاٹی نے حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ رہنے والے بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر محمود اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی اپیل کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں