ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصود احمد کا یوم شہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت

منگل 4 اگست 2020 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن جناب مقصود احمد نے یوم شہدا کے موقع پر اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی ایس اینڈای ایس ڈی مقصود احمدکی خصوصی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سینئر افسران، کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز نے ایس ایس یوکی روایت کے مطابق 31 شہدا کے گھروں کا دورہ کیا اوران کو احساس دلایا کہ محکمہ ان کے شہدا کے گھروالوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ڈی آئی جی مقصود احمدنے کمانڈنٹ ایس ایس یوعرفان مختاربھٹو،ایس پی ایس ایس یو ثاقب ابراہیم، ایس پی ایس ایس یو راجہ محمد ارشد، ایس پی مددگار 15-عبداللہ میمن اور ایس پی سیکیورٹی ٹو سید سلمان حسنین کے ہمراہ ایس ایس یوہیڈکوارٹرزاور سیکیورٹی ٹو میں یادگارشہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں ایس ایس یوہیڈکوارٹرز میں خون کے عطیہ کا کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈی آئی جی ایس اینڈای ایس ڈی، کمانڈنٹ ایس ایس یو، سینئر افسران اور کمانڈوز کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طورپر خون کا عطیہ دیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود احمد نے شہدا کی فیملیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہدا یکجہتی کا دن ہے جس میں ہم اپنے شہدا کی فیملیز کو کبھی تنہا نہیں چھوڑسکتے اورہم ان کے متولی ہیں۔یہ دن ہمیں یاددلاتا ہے کہ ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھنا ہے۔انہوں نے محکمے کی پالیسی کے مطابق ہر شہید کے گھرانے سے ایک فرد کو بھرتی کرنے کی ہدایت کی اور شہدا کے لواحقین میں نقد رقوم بھی تقسیم کیں۔شہدا کے اہلخانہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف یوم شہدا کے موقع پر یادرکھا جاتا ہے بلکہ جب بھی ہمیں ضرورت پیش آتی ہے تو ہماری مدد کی جاتی ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ جب بھی ملک کو ضرورت پڑی ان کی نسلیں اپنے مادروطن کی خاطر قربانیاں دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں