حافظ نعیم الرحمن اور اسامہ رضی کی ادریس بختیار کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 11 اگست 2020 23:32

کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیرکراچی و انچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی نے سینئر صحافی ادریس بختیار مرحوم کی اہلیہ اور ارسلان بختیار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شر کت کی۔ اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں