ای ایف پی کا دوستانہ بینکنگ مصنوعات فوری متعارف کروانے کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک پر زور

منگل 11 اگست 2020 23:32

کراچی۔11 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ایمپلائررز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) کے صدر اسماعیل ستار نے تعمیراتی شعبے سے وابستہ سرمایہ کاروں کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر پر زور دیا ہے کہ وہ تعمیراتی شعبے کے لیے اعلان کردہ پالیسی کے تحت مراعات حاصل کرنے میں تاخیر سے بچنے کے لیے جنگی بنیادوں پر دوستانہ بینکنگ مصنوعات متعارف کروانے کے لیے بینکنگ سیکٹر پر زور دیں۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں ذرائع آمدنی پوچھے بغیر مالی اعانت کے لیے بینک اپنے پورٹ فولیو کا ایک مناسب حصہ فوری طور پر مختص کریں۔نجی شعبے نے پالیسی کے تحت مراعات حاصل کرنے کے لیے دسمبر 2020 کی مقررہ مدت کے اختتام سے پہلے ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر ای ایف پی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر نے اور پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے سے 330 مقدمات پہلے ہی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پاس زیرالتوا ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت پاکستان کی جی ڈی پی میں صرف 0.5 فیصد کا حصہ ڈالتی ہے اور ون ونڈو اسٹرکچر، مالی اعانت اور طویل دستاویزات کے عمل کی عدم موجودگی کی وجہ سے بمشکل اس کے فروغ کا موقع ملا ہے لہٰذا 220 ملین آبادی میں سے صرف 65 ہزار بلڈرز تعمیراتی شعبے میں سرگرم ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں