شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں معصوم بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 19 ستمبر 2020 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں معصوم بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے دبنہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹر سائیکل پر سوار بچے سمیت 3 افراد کو کچل دیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر متوفین کی شناخت 35 سالہ گلزار ، 5 سالہ رضوان اور 25 سالہ شخص سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ،پولیس کے مطابق واقع کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،گڈاپ سٹی کے علاقے چھوٹا گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 6 سالہ بچی ملکی دختر بھٹو جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ بچی اس ہی علاقے کی رہائشی تھی ،سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے کاٹھور ندی کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 45 سالہ نور خان ولد اختر جاں بحق ہوگیا ، پولیس کے مطابق متوفی اس ہی علاقہ لارہائشی تھا ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاکے حوالے کردیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں