uملیر سموں گوٹھ ندی کے قریب سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) ملیر سموں گوٹھ ندی کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمدہوئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کی حدود ملیر سموں گوٹھ ندی کے قریب سے 24 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق خاتون کے نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور لاش کو مذکورہ مقام پر پھینک کر فرار ہو گئے، تاہم پولیس نے لاش قانونی کارروائی کے لئے سرد خانے میں رکھوادی ہی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں