ّسہراب گوٹھ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) سہراب گوٹھ میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو مارگرایا، جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ڈاکو کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمی و ہلاک ملزمان سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سہراب گوٹھ انڈس پلازہ پیٹرول پمپ کے قریب مشتبہ حالت میں گھومنے والے ملزمان کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ،تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان اسماعیل ولد حیات خان اور فیروز ولد نعیم خان زخمی ہو گئے، جنہیں گرفتار کرکے علاج معالجے کے لئے علاج عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق ایک ملزم عامر خان فرار ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، پانچ چھینے ہوئے موبائل فون اور 14ہزار سے زائد نقدی برآمد کرلی جبکہ ملزمان کے قبضے سے ہونڈا 125موٹر سائیکل اپلائیڈ فار رجسٹریشن بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے اور فرار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں