کراچی،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات ، 3 افراد جاںبحق

پیر الہی بخش کالونی کے قریب سے ایک شخص کی لاش

منگل 20 اکتوبر 2020 23:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاںبحق ہوگئے،جبکہ پیر الہی بخش کالونی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار35سالہ محمد مدنی حسین ولد محمد احمد جاں بحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی،متوفی سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں کام کرتا تھا۔

قائد آباد کے علاقے لانڈھی کالا پانی کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 25سالہ شبیر ولد صابر بلوچ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔اورنگی ٹاؤن نمبر دس نزد شاکرپکوان کے قریب واقع ایک گھر میں بجلی کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35 سالہ عمران ولد یاسین جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ،جہاں سے ورثاء بغیر کارروائی لاش لے کر چلے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی آئی بی کالونی کے علاقے میں آٹھ نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ، لاش کی اطلاع پرپولیس نے موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے ،جسم پر کسی قدم کے تشدد یا چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے ، متوفی نشے کا عادی شخص معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں