پی ایس او کا 44 واں سالانہ اجلاس عام
پی ایس او پاکستان میں فیول کے معیار کو یورو 2 سے یورو 5 میں تبدیل کرنے پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی
بدھ 21 اکتوبر 2020 23:55
(جاری ہے)
مالی سال 2020 میں دنیا کی معاشی طاقتوں کے مابین تجارتی جنگوں کے باعث بڑے پیمانے پر عالمی معیشت بدحالی کا شکار ہوئی اور کوروناوباء نے اس صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا۔
پی ایس او نے ایک پیچیدہ آپریٹنگ ماحول میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایک کمپنی کی حیثیت سے اپنی لچک اور طاقت کا مظاہرہ کیا اور قوم کو اپنی خدمات کی فراہمی میں مزید پر عزم اور مضبوط ثابت ہوا ۔ صارفین کو اہم خدمات فراہم کرنا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت کو یقینی بنانا کمپنی کی اولین ترجیح رہی ہے۔جب قوم وبائی مرض کا مقابلہ کر رہی تھی اس دوران، پس پردہ اور فرنٹ لائن پر موجود پی ایس او کے تمام ملازمین نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت کی کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔ مئی تا جون کے دوران فیول کی طلب کو پورا کرنے کے لئے کمپنی نے اضافی طور پر 555,000 میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 250,000میٹرک ٹن موٹر گیسولین درآمد کیا۔ جہاں زیادہ تر آئل مارکیٹنگ کمپنیز طلب کو پورا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی تھی ، اسی دوران پی ایس او نے ملک کی سپلائی چین کو اکیلے سنبھالا اور ملک بھر میں پیٹر ول اور ڈیزل کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا ۔سخت مشکلات کے باوجود پی ایس او نے لکویڈ فیولز میں 44.3 فیصد شیئرز کے ساتھ مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی برتری کو برقرار رکھا۔پائیدار توانائی کے انقلاب کی رہنمائی کرتے ہوئے ، پی ایس او پاکستان میں فیول کے معیار کو یورو 2 سے یورو 5 میں تبدیل کرنے اور اسلام آباد میں اپنا پہلا الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے والی پاکستان کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی بن گئی۔کمپنی نے اپنے فٹ پرنٹس میں 50 نیو وژن ریٹیل آؤٹ لیٹس، 21 شاپ اسٹاپس اور 150 اے ٹی ایم شامل کیے ہیں جس کے ذریعے صارفین کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف پروڈکٹس اور سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ پاور سیکٹر، پی آئی اے اور ایس این جی پی ایل سے واجبات میں 13.1 بلین روپے کی کمی ہوئی جوکہ 30 جون 2020 تک 185.2 بلین روپے تھے۔ علاوہ ازیں، پی ایس او نے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں اپنے شیئرز 52.68 فیصد سے 63.6 فیصد اضافے کے ذریعے اپنی سپلائی چین کو مزید متحرک بنا دیا۔شیئر ہولڈرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ ظفر اسلام عثمانی کاکہنا تھا کہ ’’پی ایس او ملک کا سب سے قابل اعتماد فیول فراہم کرنے والا ادارہ ہے اور یہ مقام ملک بھر میں لاکھوں صارفین کی طرف سے ہمیں عطا کیا گیا ہے۔ قومی کمپنی کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس او نے اپنے سی ایس آر ٹرسٹ کے ذریعہ صحت ، تعلیم اور کمیونٹی بلڈنگ کے شعبوں میں 180 ملین روپے کی امداد فراہم کی ۔حال ہی میں کمپنی نے اپنے انقلابی اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی نظام میں بہتری کے سفر کا آغاز کیا ہے جو کہ پاکستان کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔‘‘شیئر ہولڈرز کی منظوری کے لئے جمع کی گئی تمام قرار دادوں کو منظور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پرملازمین، اسٹیک ہولڈرز، کاروباری شراکت داروں ، بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران اور حکومت پاکستان خصوصا پٹرولیم ڈویژن، وزارت توانائی کی جانب سے تعاون اور رہنمائی کے لئے شکریہ ادا کیا گیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار