پ*کراچی، رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران18 ملزمان گرفتار کرلئے

اتوار 25 اکتوبر 2020 00:00

،ْ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2020ء) رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران18 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے شاہ فیصل کالونی ،بلدیہ ٹاو?ن،پریڈی،ڈیفنس ،کورنگی اور سعید آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کر لیا جو شہریوں سے لوٹ مار کرنے ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ فیصل کالونی ،بغدادی،کلری،کلاکوٹ اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئی4ملزمان کو گرفتار کیا جو منشیات فروشی میں ملوث ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن ،مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں