جمعیت علما اسلام ضلع شرقی کا پشاور مدرسے میں خوفناک دھماکے میں طلبا کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

کراچی کوئٹہ اور پشاور واقعات سے واضح ہوگیا کہ حکومتی رٹ قائم نہیں ہے اور غیر ریاستی عناصر حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، مولانا فتح اللہ

منگل 27 اکتوبر 2020 23:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) جمعیت علما اسلام ضلع شرقی کے امیر شیخ الحدیث مولانا فتح اللہ سینئر نائب امیر مفتی علیم الحق فاروقی نائب امیر قاری زرداد احمد بٹگرامی اور پریس سیکریٹری مقصود علی خان نے دیر کالونی پشاور مدرسے میں خوفناک دھماکے میں طلبا کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔مولانا فتح اللہ کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔

مفتی علیم الحق اور قاری زرداد نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں خوفناک دھماکہ انتہائی افسوسناک ہے۔مدرسے پر حملہ قوم کے امن و سلامتی پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکانے کا منظم اور گہرا سازش ہو رہا ہے۔کراچی کوئٹہ اور پشاور واقعات سے واضح ہوگیا کہ حکومتی رٹ قائم نہیں ہے اور غیر ریاستی عناصر حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پریس سیکریٹری مقصود علی خان نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج و معالجہ کی بھرپور سہولت فراہم کی جائے۔پشاور خوفناک میں دھماکہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں.ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں