علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات گراں قدرہیں،مفتی عبدالعلیم قادری

بدھ 25 نومبر 2020 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) حضرت علامہ حافظ خادم حسین رضوی کی دینی وتدریسی خدمات لائق تحسین ولائق تقلید ہیں،علامہ خادم حسین رضوی نے اپنی ساری زندگی عاشقان رسول کی تربیت میں گزاری،انہوں نے لوگوں کے دلوں میں عشق رسول ؐ کی شمع فروزاںکی اورتحفظ ناموس رسالت وتحفظ ختم نبوت پر پہرادینے کا جذبہ پیداکیا۔ان کی دینی وملی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

یہ باتیں مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرپیر طریقت مفتی محمدعبدالعلیم قادری، نائب امیر مفتی غلام یاسین گولڑوی، ناظم اعلیٰ صاحبزادہ مفتی محمدزبیر ہزاروی، مولانااللہ بخش قادری، مفتی فیاض احمدنقشبندی،علامہ سید فرحان شاہ نعیمی، حافظ نورالعین انصاری،مفتی زبیر عامر گیلانی ،علامہ پیر عبدالرشید تونسوی، قاری ظہوراحمدنقشبندی، علامہ سید ذوالفقارحسینی،علامہ مفتی سید اکبرالحق شاہ قادری،ملک محمدمبین سعیدی نورانی، محمدعلی قریشی، انوارحسین قریشی،سید شرافت حسین نے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علامہ خادم حسین رضوی کی دینی خدمات گراں قدرہیں،انہوں نے ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لئے جو جدوجہداورکاوشیں انجام دی ہیں وہ لائق تحسین اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،علامہ خادم حسین رضوی قائداہلسنّت علامہ شاہ احمدنورانی کے وفادارساتھی رہے اور ختم نبوت کے پرچم کو بلندکیا، انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے لئے بھی ماضی میں کام کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں