پاکستان میں عالمی وباء کوروناکی دوسری لہر شدت اختیارکرتی جارہی ہے،اللہ تعالیٰ سب کو اس وباء سے محفو ظ رکھیں،حاجی حنیف طیب

اتوار 29 نومبر 2020 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدرسابق وفاقی وزیر ماحولیات ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان میں عالمی وباء کوروناکی دوسری لہر شدت اختیارکرتی جارہی ہے،اللہ تعالیٰ سب کو اس وباء سے محفو ظ رکھیں۔ یقینا وائرس کا بڑھتا ہواگراف لمحہ فکریہ ہے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر (این سی اوسی )کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور پہلے اور کراچی دوسرے نمبر پر ہے ،یہ خبر بھی تشویش ناک ہے کہ کراچی کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میںآئی سی یوزمیں جگہ نہ ہونے کے برابر ہے، افسوس ناک بات یہ بھی ہے کہ نہ ایس اوپیز پر حکومت سختی عمل درآمدکررہی ہے نہ عوام الناس سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے حاجی محمدحنیف طیب نے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹرزاور حکومت کی جانب دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں، آپ کو احتیاط کے لیے کہاجاتاہے احتیاط ضرورکریں، ماسک کا استعمال کریں ،سماجی فاصلہ رکھیں ،علماء کرام سے طرف سے جو دعا ئیں بتائی جارہی ہیں وہ بھی پڑھیں ،مسلمان کو پانچ باروضو کرنے کی تلقین کی گئی ہے ،باوضورہیں کثرت سے استغفارپڑھیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ مساجد اورمزارات پرحاضری کے لیے علماء کی مشاورت سے قابل عمل ایس اوپیز بنائی جائے اوریہ خیال رکھا جائے کہ ایک دونوں جگہوں پر اللہ کی عبادت اوردعائیں مانگی جاتی ہیں اس لیے ایس اوپیز بناکر اس کوآبادرکھاجائے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ موجودہ رپورٹ کے مطابق کیا حکومت یہ اس بات غورکیاجس کاایک کمرے کا مکان ہووہ آئیسولیشن میں کیسے رہے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں