xسندھ پولیس کے مزید 4اہلکارعالمی وباکوروناوائرس کا شکار ہوگئے

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

۹ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) سندھ پولیس کے مزید 4اہلکارعالمی وباکوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کی420 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 کیسز مثبت آئے ہیں ،انہوں نے بتایاکہ محکمے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افسران وجوانوں کی مجموعی تعداد3652ہوگئی ہے،کورونا کیخلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران20پولیس افسران اورجوان شہید ہوچکے ہیں جبکہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 157 ہے،ترجمان سندھ پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک3475افسران اور جوان صحتیاب ہوکر گھرمنتقل ہوگئے ہیں ،کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں