کراچی، محمود آباد نالے پر تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کا 15واں روز

پیر 18 جنوری 2021 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) کراچی کے علاقے محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن پیر کو 15ویں روزبھی جاریا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد تجاوزات حکام نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سافٹ آپریشن میں 170سے زائد گھر، دکانیں اور دیگر تجاوزات ختم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5 کلومیٹر سے زائد کا علاقہ تجاوزات سے کلئیر کرادیا گیا ہے جبکہ ہارڈ انکروچمنٹ میں 3 منزل سے زائد 57 عمارتیں گرائی جارہی ہیں۔محکمہ انسداد تجاوزات حکام نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے باعث آپریشن سست روی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں