سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی ہے، جماعت اسلامی سندھ

ْمغوی کی بازیابی کے لیے انڈس ہائی وے پر دھرنے سے عبدالحفیظ بجارانی و دیگرکا دھرنے سے خطاب

بدھ 20 جنوری 2021 22:39

کراچی/ کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالحفیظ بجارنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ضلع کشمور سمیت سندھ میں اغوا برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے عوام کو سخت پریشان اور ان کے اندر تحفظ کا احساس بڑھا دیا ہے۔ نصف ماہ گذر جانے کے باوجود شیر گڑہ سے اغوا ہونے والے مغوی کی تاحال عدم بازیابی ضلعی انتظامیہ و سندھ حکومت کی نا اہلی و ناکامی کا منہ بولتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر گڑہ کے مغوی علی خان جعفری کی تا حال بازیابی کے خلاف متاثرین کے انڈس ہائی وے پر دیئے گئے دھرنے سے خطاب کے دوران کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے رہنماء نے مغوی علی خان جعفری کی جلد بازیابی ،ضلع میں امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں پسماندگی، غربت و افلاس، تعلیم کا فقدان کے بعد امن و امان کی خراب صورتحال نے شہریوں کی معمول کی زندگی مفلوج کر کے رکھ دی ہے ۔ آئی جی اوروزیراعلیٰ سندھ واقعے کو نوٹس لیکرعوام کے اندرعدم تحفظ کا احساس ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں