خواجہ اجمیر نگری میں فنکشنل لیگ کے دفتر پر ہونے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،سرداررحیم

سید مصطفی کمال سے بات چیت ہوئی ہے،ہم شہید سورھیہ بادشاہ کے پیروکار ہیں،ڈرنے والے نہیں ،پریس کانفرنس

منگل 26 جنوری 2021 20:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی پریس کلب میں فنکشنل لیگ کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئیر بیریسٹر ارشد شر بلوچ،ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر بابر جھانگیر کہ ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر صاحب کے پیغام متحد سندھ مظبوط پاکستان کے نعرے تلے کراچی کی عوام کو یکجا کرنے آئے ہیں ،اور کراچی کی عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے،ہمیں کراچی کی عوام کی خدمت کرنی ہے کراچی کے گلی کوچوں میں فنکشنل لیگ کے نعرے گونج رہیں ہے،جس کی کسی نہ کسی کو تکلیف ہوئی ہے کہ روزنانہ سینکڑوں کے تعداد میں شہری فنکشنل لیگ میں شامل ہورہے ہیں،شہید سورھیہ بادشاھ نے انگریزوں کے خلاف جنگ لڑی تھی اور انگریزوں نے حر تحریک کے خلاف جنگ لڑی ،ہم اس سے متاثر ہیں ہم سے نہ ٹکرایا جائے،انہوں نے کہا کہ 24 جنوری کو خواجہ اجمیر نگری میں ہمارے دفتر پر فائرنگ کی گئی،اور اس سے پہلے ہماری وال چاکنگ مٹائی گئی،ہم نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ون فائیو پر اطلاع دی ،اور رپورٹ درج کرائی مگر ابھی تک پولیس روایتی سست روی کا شکار ہے،ہم کراچی کے حالات کو بھتر سمجھتے ہیں،پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال سے بات ہوئے ہے اور انہیں محبت کا پیغام دیا ہے،ہماری خواہش تھی کہ پی ایس پی کہ ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے دہشتگردوں کو بینقاب کریں،مگر پی ایس پی کے لوگوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے سے انکار کردیا،ہم پی ایس پی کے سربراہ سید مصطفی کمال کے شکر گذار ہیں جنہوں نے ہم سے تعاون کیا،اگر اس حملے میں کوئی سیاسی پارٹی ملوث ہے ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں،ہم انصاف چاہتے ہیں،پولیس کا کام ہے دھشتگردوں کو پکڑنا،خوف و حراس پھیلانے کہ لیے اس قسم کے ہتکنڈے استعال کیے جارہے ہیں، ہم ڈرنے والے نہیں،کیونکہ ہم شہید سورھیہ بادشاھ کے ماننے والے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں