کراچی ،اینٹی وہیکل اینڈلفٹنگ سیل پولیس نے 4موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتارکرلیا

بدھ 23 جون 2021 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) اینٹی وہیکل اینڈلفٹنگ سیل پولیس نے 4موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے 2مسروقہ کاریں اور 3موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق اے وی ایل سی پولیس نے 4ملزمان اقبال ، بلال ، آصف او ر عبدالواحد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے 2کاریں اور 3موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ،پولیس کے مطابق ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور کار /مو ٹر سا ئیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں،ملزم اقبال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں سے گا ڑیا ں چو ری کر تا ہے اور کوئٹہ، پنجگوراور بسیمہ میں لے جا کر فروخت کر تا ہے،ملزم اقبال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کرائے پر گا ڑیاں حا صل کر کے راستے میں ڈرائیور کو بیہوش کر کے گا ڑی چھین لینے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے،ملزم بلال کا سا تھی دا نش مو ٹر سا ئیکل چھیننے کی واردات کے دوران پبلک کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا تھا جبکہ ملزم بلال چھینی ہوئی مو ٹر سا ئیکل سمیت مو قع سے فرار ہو گیا تھا،ملزم عبدالواحد خو د بھی نشہ کا عادی ہے اور نشہ سپلائی بھی کر تا ہے جس کے لئے چوری کی مو ٹر سائیکل استعمال کر تا ہے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری او رمزید گاڑیوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں